خواتین کے حقوق کے اتحاد ’سماج‘ کی نئی تحقیق کے مطابق ازدواجی ریپ کو مکمل طور پر جرم قرار نہ دینے کی وجہ سے جنوبی ایشیا کے آٹھ ممالک میں لاکھوں خواتین اور لڑکیاں قانونی تحفظ سے محروم ہیں۔ 100 سے زائد ممالک ازدواجی ریپ کو جرم قرار دے چکے ہیں، تاہم انڈیا، سری لنکا اور بنگلہ دیش میں یہ استثنیٰ اب بھی برقرار ہے۔
Source: BBC Urdu Features (Urdu)
